بجلی کی قیمت میں2 روپے80 پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری

156

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست3کےبجائے25جولائی کودینے پرچیرمین نیپرابرہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر صدارت عوامی سماعت کے دوران دی فیول ایڈجسٹمنٹ جون کے مہینے کے لئے کی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے کمی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی ہے۔

اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

عوامی سماعت کے دوران چیرمین نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی دوخواست تاخیر سے جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے طریقہ کار سے صارفین کوبجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ بروقت نہیں ملتا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسی حرکت کی گئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

N
اس موقع پر طارق سدوزئی کا کہنا تھا کہ سستی ترین بجلی صارفین کودینے کیلیےزیادہ صلاحیت والےبجلی گھروں کوگیس دی جائے