جاپان ?و تجارت? خسار? ?ا سامنا

233

جاپانی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاپان کو رواں سال اپریل کے دوران ایک مرتبہ پھر تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ مہینے کہ وسط میں جاپان کو تجارتی خسارہ 53.4 ارب ین ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپانی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کئے ہوئے اعدادو شمار کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 300 ارب ین تک پہنچنے کا امکان تھا تاہم برآمدات میں اضافے اور انرجی بلوں میں کمی کے باعث خسارے میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران برآمدات میں 8.0 فیصد اضافہ ہوا اور گاڑیوں ‘ الیکٹرونکس مصنوعات اور مشنری کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تیل اور گیس کے اخراجات میں کمی کے باعث درآمدات میں 4.2 فیصد کمی ہوئی تاہم اس کے باوجود ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 53.4 ارب ین رہا۔

یاد رہے کہ جاپان نے جون 2012ء کے بعد پہلی مرتبہ رواں سال مارچ کے دوران فاضل تجارتی حجم حاصل کیا تھا۔