وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کو آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو ہنگامی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں اور تباہی ہوئی ہے، وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاک افواج کو متاثرہ افراد کو ہنگامی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔