سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 5 بھارتی فوجیوں سمیت 10 افراد برف کے تودوں کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں 5 بھارتی فوجی برف کے تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ کشمیر میں رام پور اور گریز سیکٹروں میں بھی کئی مقامات پر فوجی چوکیوں کو برف کے تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ برف کے تودوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب ضلع گاندربل میں بھی 5 افراد برف کے تودے کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے ۔ یہ افراد ضلع میں سونہ مرگ کے علاقے کولن گاگن گیر میں جاں بحق ہوئے۔