یوکرین طیارے پر حملے کی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

336

ایران: یوکرین مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنانے والے میزائل کے حملے کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کرنے والے شخص کو زیر حراست لے لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 جنوری کو ایران میں یوکرین طیارے پر حملہ کرنے والے میزائل کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کوایلائٹ انقلابی گارڈزنے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا شخص نے ایران میں یوکرین کے ہوائی جہاز پر مار کرنے والے میزائل کی ویڈیو آن لائن شائع کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات کی فراہمی ابھی نہیں کی جاسکتی تاہم تحقیقات کے نتائج چند دنوں میں عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایلائٹ انقلابی گارڈز نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی  جس میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔