آئ? س? س? ?ا سالان? اجلاس، پ?ل? بار و?س? ان??ز م?? ?وگا

220

آئی سی سی کہ چئیر مین این سری نواسن نے بروز پیراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس اس مرتبہ پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس 22 سے 26 جون تک برج ٹاﺅن، بارباڈوس میں ہوگا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے جس میں 50 سے زائد آئی سی سی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور بارباڈوس بہترین میزبان ثابت ہوں گے۔