پا? زمبابو? ون ?? س?ر?ز ?? ?راف? ?? تقر?ب رونمائ?

239

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پیر کے دن لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس کے وینیوز کو بھی تبدیل کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی اور دونوں ون ڈے ٹیموں کے کپتانوں اظہر علی اور چکمبورا کی پریس کانفرنس کے وینیوز کو تبدیل کیا گیا۔

  پاکستان اور زمبابوے کے کپتانوں کی پریس کانفرنس کا وینیو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پیر کی سہ پہر ساڑھے چار بجے رکھا گیا تھا لیکن بعد میں اسے تبدیل کرکے ساڑھے چار بجے شام کردیا گیا۔

پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کئے ہوئے میڈیا ایڈوائزری کے مطابق پیر کی شام پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کا ٹریننگ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا ۔