اس?رابر? انسان? صحت ?? لئ? قدرت ?ا انمول تحف?، طب? ما?ر?ن

492

طبی ماہرین نے اپنی جدید تحقیقات میں لوگوں کو بتایا ہے کہ اسٹرابری انسانی صحت کے لئے قدرت کی طرف سے ایک  انمول تحفہ ہے۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابری انسانی صحت کی ضامن اورقدرت کا خوش ذائقہ عطیہ ہے۔ شگفتہ سرخ رنگت اور سر پر سبز پتوں کا تا ج لیے دل سے مشابہ اسٹرابری گلاب کے خاندا ن سے تعلق رکھتی ہے۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابری کا روازنہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار اداکرتا ہے ۔ا س میں وٹا من سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

اسٹرابری میں موجود مختلف وٹامن معدنیا ت اور زود ہضم ریشے جلد کی شادا بی، خلیوں اور مدافعتی نظام کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ دل اور کینسر کی صورت میں مرض کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈیئٹس انسانی جسم میں پا ئے جا نےوا لے فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں نیز وٹا من سی فو لیٹ اور ما نے تکصید اجزاءسرطا ن اور رسولی کے خلیا ز سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسی و جہ سے سٹرابر ی کھا نے وا لے شخص سرطا ن جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہتا ہے۔ اسٹرابری میں فائیبر، غذائی ریشہ سیلیکو ن، پوٹا شیم، میگنیشیم ،جست، آیوڈین فولک ایسڈ وٹا من بی 2،بی 5،بی 6اور مینگنیز کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

 اسٹرابر ی جوڑوں کے درد اور گھنٹیا کے مرض میں فائدہ مند ہے ۔امراض چشم میں انتہائی مفید ہے ،بینائی کے نقائص بسری اعصاب کی تقویت اور آنکھوں کی انفکشن میں کا رآمد ہے ۔ اسٹرابری کھا نے سے قوت مدافعت بحا ل رہتی ہے جس سے نز لہ زکا م سمیت دیگر انفیکشن سے انسان محفو ظ رہتا ہے ۔ اسٹرابری کھانے سے پیا س کم لگتی ہے جبکہ اس کابیرونی استعمال رنگت میں نکہار کے علاو ہ ایکنی اور چھائیوں کو دورکرکے چہر ہ خو بصورت بناتا ہے۔