کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال پرتشویش ہے ،محکمہ خارجہ

176

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں‘ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

ہفتے وار بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے‘ بھارت میں گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر تبصرہ نہیں کروں گا‘ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ترکی میں فوجی بغاوت میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح گولن کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف کو طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال پر تشویش ہے۔