ترکی کو فوجی پائلٹوں میں کمی کا سامنا

160

ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی کو فوجی پائلٹوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کہاجارہا ہے کہ اپوزیشن رہنما گولن کے حامیوں نے فضائیہ میں اچھا خاصا اثر و رسوخ پیدا کرلیاتھا۔

حکومت کی جانب سے فضائیہ میں تطہیر کے عمل اور بڑی تعداد میں پائلٹوں کی جانب سے استعفی دیئے جانے کے سبب ترک فضائیہ میں پائلٹوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد 241 پائلٹوں کو ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے روک کر گھروں میں بٹھا دیا گیا ہے۔ جن پائلٹ افسران کو ان کی ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ہے ان کی بڑی تعداد ایف سولہ طیاروں کے ساتھ آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مجموعی طور پر پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد مسلح افواج کے 9 ہزار اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے