ترک صدر کی توہین پر قائم مقدمات ختم کرنے کا اعلان

183

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ ایسے تمام مقامات واپس لے رہے ہیں جو اْن کی توہین کرنے کے الزام پر قائم کیے گئے تھے۔اْن کا کہنا تھا کہ یہ خیر سگالی کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ بغاوت کی کوشش کے دوران ملک میں یکجہتی سے بہت متاثر ہوئے۔دوسری جانب اْنھوں نے بغاوت کی کوشش میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف جاری کارروائیوں پر تنقید کرنے والوں کو متبنہ کیا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔
رجب طیب اردوان کی طرف سے یہ الزام بھی لگایا گیا کہ جنرل جوزف ووٹل ترکی میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے حامی ہیں۔
ترکی میں لگ بھگ دو ہزار افراد پر ترکی کے صدر کی توہین کے الزام میں مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ترکی میں حالیہ ناکام بغاوت کے بعد اس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والوں کے خلاف بڑی کارروائی جاری ہے۔