پنجاب حکومت کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے،فواد چوہدری

178

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اضلاع کو فنانس ایوارڈ نہیں دے رہی، پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے مگر پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر ہمیں عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیرکی نشاندہی پر وزیراعظم عمران خان نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے جائیں۔