اورنج ٹرین 23 مارچ کو عوام کیلئے کھول دی جائے گی

326

لاہور: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ 23 مارچ کو عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ 23 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

چیئرمین سی پیک جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی،جس میں اورنج ٹرین منصوبہ سمیت سی پیک کے دیگر منصوبے جاری کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے تمام ٹھیکیداروں کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 یاد رہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ اکتوبر 2015 میں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی حکومت نے شروع کیا تھا تاہم اب تقریبا 2 سال کی تاخیر کے بعد مارچ 2020 میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔