آئ? ا?م ا?ف ?? قسط ادا ن??? ?ر س??? گ?، ?ونان? وز?ر داخل?

117

یونان کے وزیر داخلہ نے ایتھز میں اپنے انٹرویو میں ٹی وی اینکر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونان آئی ایم ایف کی قسط ادا نہیں کرسکے گا۔

وزیر داخلہ یونان کا کہنا تھا کہ یونان عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی اگلے قسط ادا نہیں کر سکے گا۔  ایک ٹی وی چینل پر انٹرویں دیتے ہوئے یونانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یونان کے تمام حلقے اس حقیقت سے واقف ہیں کہ یونان کے پاس اس قسط کو ادا کرنے کے وسائل نہیں ہیں اور یہ رقم 1.6 ارب یورو بنتی ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف اور قرضہ فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی اداروں نے یونانی حکومت سے پینشن اور تنخواہوں میں مزید کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔