فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت غریبوں میں ونٹر پیکیج کی تقسیم

116

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئرپروگرام کے تحت یتیم بچوںمیںگرم لحاف اوردیگراشیا ضروریہ تقسیم کرنے کی تقریب ڈائریکٹرآرفن کیئرپروگرام ڈاکٹرعبدالجبارعباسی کی زیرصدارت ہوئی ، الخدمت خواتین ونگ کی رہنمائوں نے یتیم بچوں اورمستحق خواتین میں سامان تقسیم کیا۔تقریب میں انچارج آرفن کئیرالیاس منج،چیف ایگزیکٹؤ مجاہداسپتال ڈاکٹر شفقت جاوید،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمودفخر، ایگزیکٹؤ ڈائریکٹرانجم اقبال بٹ اور الخدمت آرفن کیئر کے بچے اور مائیں بھی موجود تھیں۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالجبار عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنے اور اپنے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانا ہے تو ہم کو اپنے آس پاس معاشرے کے پسے ہوئے مستحق اور یتیموں کی مدد اور کفالت کر کے اپنے ہی ان محروم اور مجبور لوگوں کی محرومیوں اور مجبوریوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا دل بڑا کر کے اور بڑھ چڑھ کر آگے آنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اللہ کی مدد، تائید اور درد دل رکھنے والے لوگوں کے بھرپور تعاون سے لاکھوں دکھی لوگوں کی بغیر کسی رنگ و نسل اور فرقے کے مسلسل 15 سال سے تعلیم، صحت، قدرتی آفات، یتیم بچوں کی کفالت اور مستحق لوگوں میں راشن تقسیم جیسے کام بلا تفریق ، بے لوث، ہمہ وقت خدمات سرانجام دے کر قوم اور معاشرے کی اصل خدمت کررہی ہے اور الحمد للہ الخدمت فائونڈیشن فیصل آباد میں 400 سے زائد یتیم اور مستحق بچوں کی مکمل تعلیم و تربیت کی کفالت بھی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی طرح مجموعی طور پر الخدمت فائونڈیشن فیصل آباد کے جاری مختلف شعبہ جات کے تحت شہر سمیت ضلع بھر میں سالانہ 2 سے 3 لاکھ سے زائد مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں۔