بچی اغوا کیس: سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

106

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائی کورٹ نے 9 سالہ بچی کے اغوا کیس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بچی کے اغوا کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس روز خان بڑیچ نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سرفراز بگٹی کی جانب سے عدنان اعجاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایف آئی آر کے متن میں درج ہے 9 سالہ ماریہ کی والدہ سحرش کے قتل کے بعد عدالت نے بچی کو نانی کے حوالے کیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر بچی کا والد لڑکی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر سینیٹر سرفراز بگٹی کے گھر لے گیا۔ کوئٹہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق نانی اپنی پوتی کو اس کے باپ توکل علی سے ملوانے عدالت لے گئی تھی لیکن باپ نے اس اغوا کیا اور سرفراز بگٹی کے گھر لے گیا۔
بچی اغوا کیس