وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے اقتصادی راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان صوبے کو ہو گا ۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر جتنے بھی تحفظات ہیں ایک بار نہیں سوبار دور کیئے جائیں گے ۔
اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو سب سے پہلے مکمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے اکنامک کوریڈو پر ورکنگ گروپ جولائی میں قائم کیا جائے گا۔احسن قبالکا کہنا تھا اقتصادی راہداری سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا، تاہم اس پر تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، اس پر مزید مشاورت کیلئے وزیراعظم نے ایک اور اے پی سی بلا رکھی ہے۔