فروغ نسیم جرات مندی کامظاہرہ کریں، فاروق ستار

265

کراچی : فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ نیب سے بچنے کے لیے دیا جبکہ وفاقی وزیر فروغ نسیم جرات مندی  کامظاہرہ کریں۔

ڈاکٹر فارق ستار نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ  ایم کیو ایم میں  ہیں یا نہیں، وفاقی وزیر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور ایم کیوایم کی سینیٹر شپ بھی چھوڑ دیں۔

فارق ستار نے ایم کیو ایم  پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے سے متعلق کہا کہ نیب کے تحت گرفتاریوں کاعمل شروع ہونے والا تھا گرفتاریوں سےبچنے کیلئے استعفے کا ٹوپی ڈرامہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش کی گئی مجھ سے پہلے سربراہی چھینی گئی اور پھر میری رکنیت کو معطل کیا گیا۔