کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اب نشانِ عبرت بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ اب ایم کیو ایم ’نشانِ عبرت‘ بن گئی ہے۔ موجودہ پارٹی نہ تو ایم کیو ایم ہے اور نہ ہی ایم کیو ایم پاکستان کیونکہ پارٹی کے اندر بھی اب اختلافات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پارٹی ایم کیو ایم حیدرآباد اور ایم کیو ایم کراچی میں تقسیم ہو چکی ہے۔ اور ایم کیو ایم حیدرآباد نے خالد مقبول کے استعفیٰ کے لیے ایم کیو ایم کراچی پر دباو ڈالا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم کو آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایم کیا ایم میں ہیں یا نہیں؟۔ ہم یہ نہیں برداشت کرسکتے کہ ایک وزارت کے مزے لے رہا ہو اور دوسرے کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا گیا ہو۔