وادی نیلم میں آئندہ ہفتے برفباری کا نیا الرٹ جاری

46

 

مظفر آبا د (صباح نیوز) برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں آئندہ ہفتے مزید برفباری کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ آزاد کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں20جنوری سے24 تک مزید تک برفباری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا
خدشہ ہے، اس لیے مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے آبادیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث ملک بھر میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، سب سے زیادہ جانی نقصان وادی نیلم میں ہوا تھا جہاں کئی دیہات پر برفانی تودے گرے تھے۔