اسحاق ?ار?ا پال?س? ر?? ?م ?رن? ?ا خ?ر مقدم

193

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے پالیسی ریٹ کم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

سینیٹراور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 8 فیصد سے 7 فیصد کرنے کے اعلان کوسراہتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کے نتیجہ میں آئندہ مالی سال کے لئے جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ میں مدد ملے گی۔

 انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا یہ فیصلہ میکرو اکنامک میں بہتری کا عکاس ہے جو افراط زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا عکاس ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں افراط زر کی شرح 4.8 فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی کے نتیجے میں مارکیٹ کے انٹریسٹ ریٹ میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی سے صنعت اور دیگر کو سنہری موقع میسر آیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری کو وسعت دیں۔