پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والے نادان دوست ہیں، فیاض چوہان

93

راولپنڈی(آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت پورے عزت و احترام کے ساتھ نہ صرف 5سال پورے کرے گی بلکہ آئندہ 5سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ،پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والے کچھ نادان دوست وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو دور سے دیکھ رہے ہیں،پنجاب میں اس وقت آٹے کا قطعی کوئی بحران نہیں، جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین اتحادیوں کو منانے کے مشن پر ہیں، جلد تمام اتحادی راضی ہو جائیں گے ،کوئی اتحادی حکومت کو بلیک میل نہیں کر رہا نہ ہی پنجاب کی وزارتوں میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ ہو رہی ہے، رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے5ماہ میںپنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 178روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ،آٹے کے مصنوعی بحران کے پروپیگنڈے پرمختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سمیت عملے کو معطل کیا اور 376 فلور ملوں کے خلاف کارروائی کی گئی،15ملوں کے لائسنس معطل کر کے 175ملوں کا کوٹا منسوخ کیا گیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنے والی ملوں کو گزشتہ10روز میں9کروڑ روپے جرمانہ کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ سہ پہر پنجاب ہائوس راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔