میر واعظ کاعالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر ملنے والی حمایت پر اظہار اطمینان

89

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورموں کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ملنے والی حمایت اور اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حوالے سے بھارت اور پاکستان پر ڈالے جانے والے دبائو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جاسکتالہٰذا دونوں ملکوں کو اپنی دوریاں ختم کر کے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔