اسلام آباد : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہماری معاشی پولیسی کے تحت ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے جبکہ عوام کو بہت جلد بڑے ریلیف دیے جائے گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ائی حکومت نےپاکستانی عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کی شکل میں ایک بڑا ریلیف دیا ہے جبکہ عوام کو بہت جلد مزید ریلیف دیے جائے گے۔
وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا۔آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2020
انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی پولیسی کے تحت ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔
16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے۔مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2020
انکا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔
اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں۔غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2020