نیو سعد آباد کے رہائشی دو افراد کے درمیان تنازع، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

97

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیو سعد آباد کے رہائشیوں پرائمری استاد ذوالفقار کاکا اور زمیندار نیاز حسین کھوسو کے درمیان لین دین کے معاملے پر تنازعہ اور میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بعد دونوں فریقین میں صلح ہوگئی۔ ذوالفقار علی کاکا اور نیاز حسین نے پریس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاملے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔ ذوالفقار علی نے کہا کہ نیاز حسین میرا دکھ سکھ کا ساتھی اور بہترین دوست ہے، کچھ مفاد پرست افراد کے ورغلانے پر میں نے نیاز حسین پر سود پر پیسے دینے کا الزام لگایا جبکہ میں خود نیاز کا مقروض ہوں جبکہ نیاز حسین نے کہا کہ ذوالفقار میرا اچھا دوست ہے دوسرے لوگوں کے بھڑکانے پر اس نے جھوٹا الزام لگایا اور میری کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچایا اب ہمارا راضی نامہ اور غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔ ذوالفقار علی کاکا کی طرف میری جو رقم واجب الادا ہے وہ مجھے ادا کرے گا۔