انگلینڈ برمنگھم میں ناقابل شکست

154

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایجبسٹن، برمنگھم کے میدان میں اب تک سات میچ کھیلے گئے جس میں سے انگلش ٹیم نے چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ڈرا ہوئے۔

اس میدان پر پاکستان نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایجبسٹن میں آخری بار معرکہ 2010 میں ہوا جس میں انگلینڈ نے اینڈریو سٹراؤس کی قیادت میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 3 اگست سے شروع ہوگا ،چار میچوں پر مشتمل سیریز 1-1سے برابر ہے