ووسٹر میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم ایجبسٹن برمنگھم پہنچی جہاں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
کوچ مکی آرتھر نے اظہر علی اور شان مسعود کو بیٹسمین کے نزدیک فیلڈنگ کیلیے کیچنگ پریکٹس کروائی گئی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے ایجبسٹن میں شروع گا۔چار میچز کی سیریز ابھی ایک ایک سے برابر ہے۔