حکومت اور اپوزیشن  کا چیف الیکشن کمشنر  کے نام پر اتفاق

226

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری   کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے سکندر  سلطان  راجہ کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ممبران پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔

پالیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر تقرری   کے تیرہویں اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کی باہمی رضامندی سے  چیف الیکشن کمشنر  کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ممبران کے لیے سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی   کےناموں  پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پالیمانی کمیٹی کی چیئر پرسن  برائے الیکشن کمیشن  شیری مزاری کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کے لیے تین ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ یہ تین نام  آج وزیر اعظم  عمران خان کو بھیجوا دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سابقہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنی مدت ملزمت پوری کی تھی جس کے بعد آج سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور بلوجستان کے اراکین نے جنوری 2019 میں اپنی مدت پوری کی تھی ۔