قومی احستاب بیورو سکھر نے جیکب آباد میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں محکمہ ورکس کے ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق گرفتار شخص فضل لوہر محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔
ٹھیکیدار فضل لوہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و چیئرمین میونسپل کمیٹی عباس جاکھرانی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عباس جاکھرانی بھی کرپشن کے الزام میں گزشتہ کئی ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں۔