نااہل حکومت نے  سند ھ کی عوام سے انکا حق چھینا ہے، بلاول بھٹو

227

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  سلیکٹڈ حکومت نے  عوام دشمن پالیسیوں کے باعث  پاکستان کی عوام کوبہت نقصان پہنچایا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ  کی عوام  کو پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،لیکن سندھ میں پانی کا مسلہ آج کا نہیں ہے  یہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   نالائق اور نااہل حکومت نے  سند ھ کی عوام سے انکا حق چھینا ہے  اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو اس کے حقوق دیئے جائیں۔ہم نے ابھی تک کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں دی کہ ہم گیس بند کریں گےجبکہ صرف ہم اپنا  حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس سلیکٹڈ حکومت نے  عوام دشمن پالیسیوں باعث  پاکستان کی عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔اس حکومت نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کردی ہےجبکہ گیس، بجلی اور پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کرکے یہ حکومت  غریب  کا خون چوس رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ  ایک سال میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے  سندھ کی عوام  امن اومان کی صوتحال  پر ہم سے نارض ہے لیکن  وزیراعلیٰ سندھ  کے پاس ان کی ٹیم ہوگی تو وہ اس پر قابو پا سکےگے۔وفاقی حکومت نے پنجاب  کےآئی جی کو فوری تبدیل کردیا مگر سند ھ کے لیے الگ قانون ہے۔