کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2افراد کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتارکرلیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مچھ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے دہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم بشیر احمد محمد شاہ کو گرفتار کر لیاہے ۔واضح رہے کہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی اور رشتہ دار کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیاتھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔