پشاور (اے پی پی )خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع صوابی‘ مردان‘ نوشہرہ‘ چارسدہ‘ ھنگو ‘ کوہاٹ ‘ کرک اور سوات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے‘ سردی کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوگیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے‘ کالام ‘پارچنار میں درجہ حرات منفی 10درجے ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا‘ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات مالم جبہ‘ کالام‘ مہوڈنڈاورآشومٹلتان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے‘ مالم جبہ ‘ کالام میں 4 فٹ اور مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں 5فٹ تک برفباری ہوچکی ہے‘ وادی سوات میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے اوربرفباری سے پہاڑوں پر سفیدی چھاگئی ہے جس سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔