جڑواں شہروں میں کشمیرمارچ کے بینرزاتارناقابل مذمت اقدام ہے،اقبال خان

76

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی او ران کی پشتیانی کے لیے منعقد ہونے والے اسلام آباد کشمیرمارچ کے بینرزکووفاقی ،صوبائی اورلوکل انتظامیہ کی جانب سے اتارنا قابل مذمت اورشرمناک اقدام ہے راولپنڈی اوراسلام آباد میں حکومتی عہدیداراوں سمیت دیگر پارٹیوں کے بینرزآویزاں ہیں انھیں نہیں اتاراجارہا جبکہ حکمرانوں کی جانب سے، 2دسمبر کے عظیم الشان کشمیرمارچ کے لیے تعاون اورسپورٹ کی بجائے اس میںرکاوٹیں ڈالنا ، سی ڈی اے اور راولپنڈی وچکلالہ کینٹ انتظامیہ کے ذریعے بینرزاتارنا اورکشمیرمارچ کے دعوتی کیمپ کواکھاڑنا قابل افسوس ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اورکشمیرکازسے غداری کی بجائے پاکستان کی شہ رگ کوبچانے کے لیے اپنا عملی کرداراداکرے اورکشمیرمارچ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے حالات کوخراب نہ کرے ۔