چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا فضائیہ ہیڈکوارٹر کا دورہ

89

راولپنڈی (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کے پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے استقبال کیا، فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جرأت و بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران اور ائرمینوں کے جذبے کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔