لاہور:قومی ائیرلائن کے عملے نےدوران پرواز مسافر کے ساتھ بدتمیزی ،عملے نے مسافر کو تھپڑ رسید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن لاہور سے لندن جانے والی فلائٹ 757 کے عملے میں موجود فلائٹ اسٹیورڈ اور مسافر کے دررمیان تلخ کلامی ہونے کے باعث فلائٹ اسٹیورڈنے مسافر کو تھپڑ مار دیا۔
اس سارے منظر کی ویڈیوں بنانے والے مسافر کے ساتھ بھی فلائٹ اسٹیورڈبدز نے بدتمیزی کی ۔
طیارے کے پائلٹ نے اوکاڑہ ائیرپورٹ پر طیارے کو لینڈ کیا اور سول انتظامیہ کو اس واقعے سے آگاہ کیا ،انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فلائٹ اسٹیورڈز کو معطل کردیا۔