چ?ن? سائنسدانو? ?ا ناب?نا افراد ?? لئ? تحف?

185

چینی سائنسدانوں نے دنیا بھر کے نابینا افراد کو مصنوعی قرنیہ کا تحفہ دیا ہے۔ جس سے لاکھوں نا بینا افراد مستفید ہوسکیں گے۔

 چین نے دنیا میں پہلی مرتبہ مصنوعی قرنیہ متعارف کروادیا ہے۔  چینی سائنسدانوں کی اس ایجاد سے اندھے پن کا شکار لاکھوں مریضوں کو فائدہ ہوگا چینی سائنسدانوں نے بائیو انجینئرنگ کے ذریعے مقامی طور پر یہ قرنیہ تیار کیا ہے۔

 یہ دنیا کا پہلا قرنیہ ہے جس کی مکمل طبی آزمائش کی گئی ہے ۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس قرنیہ کا نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اپریل میں لائسنس جاری کیا گیا۔ اس مصنوعی بائیو انجینئرنگ قرنیہ کے ذریعہ توقع ہے کہ چین سے اندھے پن کا خاتمہ ہوگا اور جلد دنیا بھر سے 60ملین افراد اس قرنیہ سے مستفید ہوں گے۔ واضح رہے کہ چین کو قرنیہ کی دانشورانہ ملکیت کے مکمل حقوق حاصل ہیں ۔