وفاقی حکومت نے پولیس اہلکاروں کے  یونیفارم میں کیمرےنصب کردیے

189

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پولیس نظام میں مزیدبہتری  کے لیے پولیس کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نسب کردیے۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وفاقی وزیر داخلہ  اعجاز شاہ سے ملاقات کی جبکہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمرے  سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا  گیا کہ کیمروں کا مقصد ناکوں پر موجود پولیس ہلکاروں اور   شہریوں کے درمیان ہونے والی  گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنے گی ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اس منصوبے کی منظوری دیدی ہے جبکہ  ناکے پر موجود اہلکاوں نے ٹریننگ کے بعد کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  جلد ضلع بھر کے  دیگر ناکوں پربھی  یہ کیمرے فراہم کردیے جائیں گے جس سےممکن ہے کے شہریوں کی طرف سے شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد پولیس کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے اہلکاروں کو ٹریننگ بھی دی گئی تھی ۔