پاکستان نے سب سے کم خرچے پر ڈیووس فورم میں شرکت کی،معاون خصوصی

269

کوئٹہ:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سب سے کم خرچے پر ڈیووس فورم میں شرکت کی ہے۔

 بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیانے کو دہرایا ہے جبکہ پاکستان نے سب سے کم خرچے پر ڈیووس فورم میں شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں‌ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 5 لاکھ روپے اور متاثرہ گھروں کے مالکان کو 50 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تیسرا بڑا ائیر پورٹ گوادر میں بنایا جا رہا ہے جس میں وفاقی حکومت مصرف عمل ہے، مکران میں 17 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کیلئے انٹرنیٹ سے متعلق سہولیات فراہم کریں گے۔