سیاست شروع کرنے پر مذاق اڑایا گیا، وزیر اعظم عمران خان

164

ڈیووس: وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ اکثر لوگ برے حالات میں ہمت ہار جاتے ہیں لیکن انسان کی اصل کامیابی برے حالات میں پر امید رہنا ہے، جب میں نے سیاست شروع کی تو اس وقت لوگوں نے میرا مذاق اڑایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈیووس میں واضح طور پر عالمی قیادت کو   پاکستان کے موقف سے آگا ہ کردیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ  ڈیووس میں قیام بہت ہی منہگا ہے جبکہ میں حکومت کا پیسا قیام پر خرچ نہیں کرنا چاہتا،میرے قیام کو اکرام سہگل اور محمد عمران نے اسپانسر کیا، ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے پاس انتہائی با صلاحیت افراد ی قوت موجود ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں وسائل اور دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات موجود ہیں  چناچہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے پہاڑ سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں سیاحت پہلے کی نسبت دگنی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان  ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے تھا ،پاکستان کے پاس گیس اورکوئلے کےوسیع ذخائر موجود ہیں۔سابقہ حکومتوں نے افرادی قوت، تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ملک  میں بحران بیدا ہوا ۔جب ہم حکومت میں آئے تو قومی ادارے تباہ حال تھے،زیر گردش قرضوں کا حجم اربوں روپے تک بڑھ چکا ہے۔ہماری حکومت نے اداروں کی بہتری اور کاروبار کے لیے روڈ میپ دیا جبکہ پاکستان کی ترقی کےلیے بہتر حکومتی نظام ہونا نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا اکثر لوگ برے حالات میں ہمت ہار جاتے ہیں لیکن انسان کی اصل کامیابی برے حالات میں پر امید رہنا ہے۔ جب میں نے سیاست شروع کی تو اس وقت دو سیاسی جماعتیں باری  باری اقتدار میں آتی تھیں، جب میں سیاست میں آیا  تب بھی لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، جب کرکٹ شروع کی تو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی مجھےڈراپ کردیا گیا ، جب میری والدہ کینسر میں مبتلا ہوئیں تو معلوم ہوا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال ہی نہیں والدہ کی تکلیف دیکھ کر  فیصلہ کیا کہ پاکستان میں غریبوں کیلئے کینسر اسپتال بناؤں، شوکت خانم میں 75  فیصد غریب لوگوں کا علاج ہورہا ہے جبکہ کینسر اسپتال پر سالانہ 10 ا رب روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمل یونیوسٹی میں بریڈفورڈ یونیورسٹی کی ڈگری دی جاتی ہے، غریب طلبا میں  آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت ہوتی ہے جبکہ ترقی کرنے کےلئے پہلے آپ کو بڑے خواب دیکھنے ہوتے ہیں ،بڑےہدف کو پانے کےلئے آپ کو اپنی کشتیاں جلانا پڑتی ہیں۔