پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑی خوشخبری

335

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف نے فروری میں لندن سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔

اطلاعات مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور قیادت کی رہنمائی کرنے کے لیے شہباز شریف اگلے ماہ لندن سے پاکستان واپس آرہے ہیں، جہاں انتظامی امور میں، وفاقی حکومت کے بجائے حکمران جماعت اپنا اختیار قائم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مارچ میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے طبی علاج کے لئے ان کے ہمراہ لندن گئے تھے۔