بھارتی یوم جمہوریہ کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر فو جی چھا ونی میں تبدیل

55

سری نگر(آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ سے کچھ دن قبل ہی دار ا لحکو مت سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ مقبوضہ وادی کے عوام نے بھا رتی یوم جمہوریہ کویو م سیا ہ کے طو ر پر منا نے کا اعلان کر د یا ہے۔شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ سری نگر کے داخلی اورخارجی راستوں پر بندشیں کھڑی کر کے ہر آنے جانے والی گاڑی پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔شہر کے مصروف ترین بازاروں میں بھی پولیس اور فورسز کی مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے،پولیس،سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کومتحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بر وقت نمٹا جاسکے۔ پولیس اور فورسز کو واضح احکامات صادر کیے گئے ہیں کہ کسی بھی امکانی خدشے کو ٹالنے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کریں ۔کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں یوم جمہوریہ کی تقریب ہوگی۔اسٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں پر خاردار تاروں لگا دی گئی ہیں ۔اسٹیڈیم کے چاروں طرف فورسز تعینات کر دی گئی ہیں ۔ کرکٹ اسٹیڈیم کے اردگرد عارضی بنکر بھی بنائے گئے ہیں۔یوم جمہوریہ سے قبل جموں وکشمیر پولیس فضائی نگرانی کے لیے ڈرون استعمال کررہی ہے۔جموں خطے کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں ۔