پاکستان کو ایف  اےٹی ایف میں امریکہ سمیت دیگر ممالک کی حمایت حاصل

136

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہم رکن چین اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ۔

بھارتی  خبر رساں ادارےکی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے بیجنگ میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں امریکہ، چین، آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ایف اے ٹی ایف   کےرکن ممالک نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے  منفی رائے دینے سےانکار کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  16 فروری کو ہونے والے اجلاس میں  رکن ممالک پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال لے گے جبکہ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں آنے کیلیے 39 میں سے 12 ووٹ درکارہیں۔

واضح رہے کہ پیرس بیسڈ واچ ڈاگ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چین کی سربراہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا تھا جس میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان وفد وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شریک ہوا تھا۔