عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

166

امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

امریکا میں سونے کے نرخ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے۔نیویارک مارکیٹ میں سہ پہر کے وقت اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1365.09 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 1 فیصد بڑھ کر 1372.60 ڈالر فی اونس رہے۔سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے منتظر ہیں۔

برطانیہ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد بڑھنے کے بعد 1364.39 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 11.80 ڈالر بڑھ کر 1371.40 ڈالر فی اونس رہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔سپاٹ گولڈ کے نرخ گزشتہ روز کی سطح سے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1352.16 ڈالر فی اونس رہے تاہم امریکی سونا بغیر کسی تبدیلی کے 1358.8 ڈالر فی اونس رہا۔