بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے دوران پل گرنے کے نتیجے میں دو بسیں پانی میں بہنے سے 22افراد لاپتہ ہوگئے ۔
بھارتی حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے مغرب میں پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ بارش کے دوران نوآبادیاتی دور میں بنایا جانیوالا 50فٹ اونچا اور15میٹر طویل پل مہندم ہوگیا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا عین اسی وقت پل پر سے دو مسافر بسیں گذررہی تھیں۔حکام کے مطابق واقعے 22افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اورکافی کوششوں کے بعد اب تک کسی کو نہیں بچایا جاسکا۔
حالیہ مون سون سیزن کے دوران بھارت میں اب تک بارش،سیلاب اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔