وزارتِ داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے رینجرز اختیارات کے حوالے سے بیانات اور تنقید حیران کن اور سمجھ سے بالاتر ہے۔
ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے رینجرز سندھ میں اختیارات کے بغیر موجودتھے۔ وزارتِ داخلہ کی بارہا یاد دہانیوں کے باوجود بھی نہ تو اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں آئی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی قیادت نے کسی بے صبری کا مظاہرہ کیا جو کہ اب کیا جا رہا ہے۔
رینجرز کے اختیارات میں تو سیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن وزارتِ داخلہ کو گذشتہ روز موصول ہوا جس کا قانونی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں ۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے نہ تو حکومت سندھ کا نوٹیفیکشن مسترد ہوا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا ۔ قانونی ماہرین نے حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن میں تضادات کی نشاندہی کی۔