فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی ) اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم حسن بلال ہاشمی اورجنرل سیکرٹری برادرحسیب خالدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلیے یکساںنظام تعلیم نافذکرنا ہوگا نوجوان اورطلبہ پرامن اورخوشحال اسلامی پاکستان کی لیے اپنا کرداراداکریں گے، پاکستان میںاستحصالی نظام نے زندگی اجیرن کردی ہے۔طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہیں لہٰذاانہیں وطن عزیز کی ترقی اورقوم کونا امیدی سے نکالنے میں کردارادا کرناہوگا، محب وطن لوگوںکوتمام تر تفرقات سے بالاترہوکروطن عزیزکی تعمیر میں کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ امت مسلمہ کی محسن اورخیرخواہ تنظیم ہے نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اورقرآن وسنت کے نظام کے غلبہ کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہدقابل فخر ہے جس نے نامساعد حالات،چہار اطراف سے مخالف حملہ آور قوتوں کے مقابلہ میں تعلیمی محاذ اورتعلیمی اداروں میںذہین سازی، کردارسازی اورنئی نسل کی جڑاسلام کے ساتھ جوڑے رکھنے کی ناقابل فراموش جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ، دانشور،تعلیمی ماہرین اورپالیسی سازقوم پررحم کریں نئی نسل خوصاًطلبہ وطالبات کے لیے دوستانہ،خیر خواہانہ اورتعمیری رویہ اختیارکریں۔قومی سطح پرخوشحال اسلامی پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ یکساں نظام تعلیم، اسلامی نظام تعلیم نافذکیاجائے۔ اردو کوذریعہ تعلیم بنایا جائے، علاقائی زبانوں کوترقی دی جائے،مقابلہ کے امتحانات اردومیں ہوں، اساتذہ کے نظام تربیت اور نظام ملازمت کی اصلاح کی جائے اور اسے باوقار بنایا جائے ،قومی تعمیر نو میں 18 سال کی عمرکے نوجوانوںکی اہمیت ہے۔ نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ ہیں ان کی سماجی اورسیاسی تربیت کیلیے بیان بازی سے نکل کر حقیقی طورپرطلبہ یونیز بحال کی جائیں،فنی تعلیم پر خصوصی توجہ اور یونیورسٹیوں میںعلم وتحقیق کے لیے و افر سرمایہ فراہم کیاجائے،تعلیمی اداروںمیں داخلے میرٹ پرہوں اوراداروں کے سربراہان واساتذہ کی تقرری میرٹ پرکی جائے ۔ حکومتی اور سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیا جائے ، اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے اداروںمیں غریب گھرانوں کے میرٹ پر آنے والے طلبہ و طالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے، خصوصاً سرکاری اسکولزمیں تمام تعلیمی سہولتیں یقینی بنائی جائیں۔