سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

188

اسلام آباد :ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طورپر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سابق بيورو کريٹ ڈاکٹر سکندر سلطان سے انکے عہدے کا حلف ليا۔

حلف برداری کی تقریب کے موقعے پر سپریم کورٹ ججز اور الیکشن کمیشن کے حکام بھی  شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پارليمانی کميٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کو متفقہ طور پر نامزد کيا تھا۔