سعودی عرب کے بھی گورنمنٹ اداروں میں کرپشن شروع

182

ریاض: سعودی عرب کے شہر جازان کی مقامی حکومت میں 50 .1 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان کی میونسپلٹی میں 3 کروڑ 60 لاکھ کی کرپپشن ہوئی ہے۔

سعودی محکمہ انسداد کرپشن نے مختلف بدعنوانیوں میں ملوث میونسپلٹی کے سربراہان، اہلکار اور کارکنان سمیت حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والے متعدد ٹھکیداروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق بدعنوانیوں کی تفتیش کیلئے جازان کے ایک سابق میئر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ملزمان پر اختیارات سے تجاوز، غبن، جعلسازی اور رشوت وصول کرنے کے بھی الزامات ہیں۔ ملوث افراد نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے علاوہ زمینوں کے جعلی کاغذات بھی جاری کیے۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل مکہ مکرمہ میں ایک یونیورسٹی کے 6 عہدیداروں کی بھی کرپشن سامنے آئی تھی جنہیں قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔