ووہان: چین کی ریاست ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں کئی پاکستانی طلباء کرونا وائرس کے خطرے کے باعث شہر میں محصور ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق سینکڑوں پاکستانی طلباء کرونا وائرس کے باعث چین میں محصور ہوگئے ہیں اور انہوں نے پاکستان حکومت سے وطن واپسی کیلئے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ شہر ووہان کی بارہ یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء محصور ہیں جبکہ انہیں غزائی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چین میں ایک پاکستانی طلباء کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی پاکستانی طالب علم کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے تاہم خطرہ موجود ہے۔ اگر کوئی پاکستانی شہری کرونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اس کا مطلب وہ اپنے وطن واپس بھی نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنانے میں جلد از جلد عملی اقدام کرے۔
واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ اس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی ہے۔