فتار غیر ملکی خواتیں کو بلیک میل کرنے والا ایف ۤئی اے کے ہاتھوں گر

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے غیر ملکی خواتیںکو بلیک میل کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا،ملزمان افغانی اور ایرانی خواتیں کی تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے حاصل کرتا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سے ملنے والی اطلاعات پر سائبرکرائم سیل نے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتیںکی شکایات پرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی کیں اورملزم کا سراغ لگا کر اس کو میر پورخاص سے گرفتار کرلیا،ملزم عفان ندیم روالپنڈی کا رہائشی ہے ،جو متاثرہ خواتیںسے مختلف طریقوں سے تعلقات قائم کرتا اس مقصد کے لیے اس نے 145سے زائد فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے جعلی اکاونٹ بنائے ہوئے تھے،سائبر کرائم سیل کے مطابق ملزم انٹرنٹ کا ماہر تھاوہ خواتیں کے موبائل اور دوسرے اکاونٹ ہیک کرتاجس کے ذریعے وہ ان خاندان اور دوستوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ذاتی نوعیت کی تصاویر بھی حاصل کرلیتا، اور ان کے ذریعے مذکورہ خواتیں کو بلیک میل کرتا، ملزم عفان ندیم آئی ایم ای آر ، سی ایل آئی اور پی این آئی نمبر تبدیل کرنے میں مہارت رکھتا تھا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم روالپنڈی سے 2سال قبل میرپورخاص آیا اورتقریبا ڈیڑھ سال سے ایک ہی کمرے رہے رہا تھا